ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / روس بقیہ عوام کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے:شامی اپوزیشن

روس بقیہ عوام کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے:شامی اپوزیشن

Thu, 23 Jun 2016 18:22:58  SO Admin   S.O. News Service

دمشق،23جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)شامی اپوزیشن کے مذاکراتی وفد کے سربراہ اسعد عوض الزعبی نے اس امر کی تردید کی ہے کہ روس نے بشار الاسد کی حکومت کی سپورٹ روک دی ہے۔انہوں نے کہا کہ روسی لڑاکا طیاروں کا ٹنوں کے حساب سے بموں کا استعمال اس بات کی دلیل ہے کہ روس باقی رہ جانے والے شامی عوام کو بھی ہلاک کرنے کی کوشش کرہا ہے۔اس سے قبل روس نے اقوام متحدہ کے اعلی اہل کاروں کی جانب سے اُس تنقید کا مقابلہ کیا جس میں پانچ سال سے جاری جنگ کے دوران شامی سیکورٹی فورسز کے برتاؤ پر کڑی نکتہ چینی کی گئی۔ مذکورہ اعلی اہل کاروں نے اس بات کا بھی اعتراف نہیں کیا کہ شامی فورسز کو دہشت گرد تنظیموں کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران انسانی حقوق کی کارروائیوں کے کوآرڈی نیٹر اسٹیفن اوبرائن اور انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے معاون ایوان سیمونووچ نے تمام متحارب فریقوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جن میں شامی حکومت بھی شامل ہے جو انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہوئی ہے۔دونوں اعلی اہل کاروں کی جانب سے شام کی صورت حال کا جائزہ ، شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میستورا کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں میستورا نے کہا تھا کہ شامی اپوزیشن کے گروپوں کو یکجا کرنے اور محصور علاقوں تک امداد کے پہنچنے کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔ میستورا نے یہ بھی واضح کیا کہ جامع بات چیت کا نیا دور جولائی سے قبل منعقد ہونا ممکن نہیں۔


Share: